ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / وہ وقت گیا جب لوگوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کیا جاتا تھا:غلام نبی آزاد

وہ وقت گیا جب لوگوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کیا جاتا تھا:غلام نبی آزاد

Sun, 11 Sep 2022 11:11:43    S.O. News Service

جموں،11؍ ستمبر(ایس او نیوز؍یو این آئی) کانگریس کے سابق لیڈر غلام نبی آزاد کا کہنا ہے کہ لوگ میری ذات سے بخوبی واقف ہیں لہٰذا مجھے کسی کے نیشنل یا بی جے پی کے ساتھ جوڑنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے۔ریاستی درجے کی بحالی،اراضی اور نوکریوں کا تحفظ میرے ایجنڈے میں سر فہرست رہے گا۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے چھاترو کشتواڑ میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر میں اس وقت بے روزگاری نے سنگین رخ اختیار کیا ہوا ہے لیکن سرکار اس اہم مسئلے پر کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔کھوکھلے نعروں سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں بلکہ عملی طورپر لوگوں کیلئے کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔غلام نبی آزاد نے مزید کہا کہ مجھے نیشنل یا بی جے پی کے ساتھ جوڑنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ لوگ میری اصلیت سے بخوبی واقف ہے۔جموں وکشمیر کے لوگوں کو انصاف فراہم کرنے کی خاطر ہی پارٹی تشکیل دی۔اُن کے مطابق جو لوگ مجھے دوسری پارٹیوں کے ساتھ جوڑ رہے ہیں اُنہیں میں بخوبی جانتا ہوں لیکن میں اُن کے راز افشاں نہیں کرو ں گا۔

مسٹر آزاد نے کہاکہ کانگریس میں رہ کر عوام کی اتنی حمایت نہیں ملی جتنی کانگریس سے علیحدہ ہونے پر ملی ہے۔انہوں نے بتایا کہ جس علاقے کا بھی دورہ کیا لوگوں کی ایک کثیر تعداد استقبال کرنے کی خاطر گھروں سے باہر آئی۔میں غلام نبی ہوں لیکن عوام کیلئے آزاد، میں کسی کے ریمورٹ کنٹرول پر نہیں چلتا، میں ریمورٹ کنٹرول اپنے پاس رکھتا ہوں۔ وہ وقت گیا جب لوگوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کیا جاتا تھا۔ جموں وکشمیر میں مزید قتل و غارت نہیں ہونے دیں گے اور امن و امان کی بحالی کی خاطر کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔


Share: